Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ٹرائی سیریز: پاکستان کی حیران کن فتح، انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست، شاداب کی سینچری

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ٹرائی سیریز: پاکستان کی حیران کن فتح، انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست، شاداب کی سینچری
ٹرائی سیریز: پاکستان کی حیران کن فتح، انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست، شاداب کی سینچری — October 26, 2026
پاکستان میں جاری ٹرائی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیا جو نو وکٹوں کے نقصان پر 47.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے حیران کن فتوحات میں سے ایک اپنے نام کرلی۔
ایک موقع پر انگلینڈ اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت کے بالکل قریب پہنچ گیا تھا۔ پاکستان کے نو کھلاڑی 154 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے سینچری سکور کرنے کے ساتھ فتح ان سے چھین لی۔
حارث رؤف نے آخری وکٹ کے لیے شاداب خان کے ساتھ 89 رنز کی شراکت داری قائم کی اور چوکا لکا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پاکستان کے ابتدائی بلے باز فخرزمان اور بابر اعظم 10,10 جبکہ صائم ایوب صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے کھیل کے آغاز ہی میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔
پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن صرف چار رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ جو رُوٹ بھے ابھی وکٹ پر قدم جما نہ پائے تھے کہ اور صرف پانچ رن ہی بنائے تھے کہ وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
ہیری بوک بھی صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ حارث رؤف نے جارڈن کاکس کو بولڈ کرکے حاصل کی۔ سیم کرن نے 42 رنز بنائے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکاربن گئے۔
سب سے نمایاں کارکردگی بین ڈکٹ رہی جنہوں 105 رنز سکور کیے، جبکہ گس ایٹکنسن نے 36 اور وِل جیکس نے 13 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضااللہ اور عرفات منہاس نے دو، دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان میں جاری ٹرائی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیا جو نو وکٹوں کے نقصان پر 47.1 اوور میں حاصل...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn