تل ابیب ۔25اکتوبر ( ایجنسیز )اسرائیل میں انتخابات سے قبل ہزاروں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے جڑی نیتن یاہو حکومت کی ناکامیوں کی تحقیقات کےلئے آزاد تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی انتخابات سے صرف 3 روز پہلے اتنے بڑے حکومت مخالف احتجاج کو نیتن یاہو کے خلاف ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات 2026 کےلئے امریکہ اور یورپ میں مقیم تقریباً 67 ہزار اسرائیلی شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کےلئے اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔سخت انتخابی مقابلے کی فضا میں بیرونِ ملک بسنے والے ان اسرائیلی ووٹرز کی بڑی تعداد میں آمد سے انتخابی نتائج پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے خواہش مند یہ ہزاروں افراد خاص طور پر ووٹ ڈالنے کےلئے اسرائیل واپس آ رہے ہیں۔ان اوورسیز ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے جاری حکومتی پالیسیوں اور غزہ جنگ سے متعلق حکمتِ عملی سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اب ملک کی قیادت اور مستقبل کےلئے ایک نئی سمت چاہتے ہیں۔
تل ابیب ۔25اکتوبر ( ایجنسیز )اسرائیل میں انتخابات سے قبل ہزاروں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments