وارانسی، 25 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستانی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اتوار کے روز وارانسی کے نمو گھاٹ پر منعقدہ شاندار 'ونگز اوور گنگا' ایئر شو دیکھا۔ اس دوران آسمان میں لڑاکا طیاروں کی گرج سے کاشی گونج اٹھی۔ تقریباً سو طیاروں کے سنسنی خیز ہوائی کرتبوں نے لوگوں کو سحر انگیز کر دیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، گورنر آنندی بین پٹیل سمیت دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں۔
ایئر شو میں ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور دیگر طیاروں نے اپنی طاقت، ہنر اور توازن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ 'کاشی' فارمیشن میں تین سوریہ کرن طیاروں نے فتح کی علامت وی شکل میں پرواز بھرتے ہوئے گنگا کے اوپر ترنگے کے رنگوں کی چھٹا بکھیر دی۔ 'کیدار' فارمیشن میں رافیل طیارے نے کم اونچائی پر ایروبیٹک کرتب دکھائے ، جبکہ 'ہنومان' کال سائن کے تحت سکھوئی-30 ایم کے آئی نے ہوائی مظاہرہ کیا۔ مختلف فارمیشنز اور طیاروں کے سنسنی خیز مظاہرے نے شائقین کو جوش و خروش سے بھر دیا۔
ایئر شو کے دوران نمو گھاٹ کے علاوہ کاشی کے دیگر گنگا گھاٹوں اور گنگا کے پار ریتلی زمین پر بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے ۔ وزیر اعظم کو اپنے درمیان پا کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی بابو پور ایئرپورٹ پہنچے اور ہیلی کاپٹر سے مرزامراد علاقے کے کھوچواں گا¶ں گئے ۔ وہاں انہوں نے اروند ملز کے نئے گارمنٹ اینڈ اپیرل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اور خاتون ملازمین سے بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے پولیس لائن پہنچے اور وہاں سے سڑک کے راستے نمو گھاٹ کے لیے روانہ ہوئے ۔
پولیس لائن سے نمو گھاٹ تک راستے کے دونوں طرف بڑی تعداد میں لوگ وزیر اعظم کے استقبال کے لیے کھڑے رہے ۔ کئی مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
وارانسی، 25 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستانی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اتوار کے روز وارانسی کے نمو گھاٹ پر منعقدہ شاندار 'ونگز اوور گنگا' ایئر شو دیکھا۔ اس دور...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments