National

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

نئی دہلی، 09 ستمبر : قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن ملک کے نئے نائب صدرجمہوریہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں مسٹر رادھاکرشنن نے نائب صدرجمہوریہ کے عہدے کے انتخاب کے لیے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ووٹنگ میں انڈیا الائنس کے امیدوار و سابق جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں سے ہرا دیا انتخابی افسر پی سی مودی نے ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر رادھاکرشنن کو نائب صدرجمہوریہ کے لیے منتخب قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کل 781 ووٹوں میں سے 767 ووٹ پڑے، جن میں سے مسٹر رادھاکرشنن کو 452 جبکہ ان کے حریف مسٹر ریڈی کو 300 ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ووٹ کالعدم قرار دیے گئے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments