National

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا

نئی دہلی: حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے عام آدمی کے زیرِ استعمال تقریباً تمام اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ بریڈ روٹی ، چھینا پنیر سمیت تمام اشیاء پر جی ایس ٹی صفر کر دیا گیا ہے۔ 33 ضروری ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ لائف انشورنس کو جی ایس ٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ چھوٹی کاروں اور موٹر سائیکلوں (350 سی سی یا اس سے کم) پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 22 ستمبر کو جب آپ کوئی چیز خریدنے دکان پر جائیں گے تو آپ کو کم پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ یو ایچ ٹی دودھ، چھینا پنیر، پیزا بریڈ، روٹی، پراٹھا کو اب صفر جی ایس ٹی سلیب میں شامل کیا گیا ہے۔ عام آدمی اور مڈل کلاس کے استعمال والے پروڈکٹس جیسے بالوں کا تیل، صابن، سائیکل پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اب کاروں، موٹر سائیکلوں، سیمنٹ پر 28 فیصد کے بجائے 18 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ ٹی وی پر بھی جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ صحت کے شعبے کو سب سے بڑی ریلیف دی گئی ہے ۔ زندگی بچانے والی 33 ادویات پر سے جی ایس ٹی مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ ان میں کینسر، نایاب اور سنگین بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی 3 اہم دوائیں شامل ہیں، جن پر پہلے 5 فیصد ٹیکس تھا۔ دیگر کئی ادویات پر ٹیکس 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ زراعت اور محنت کش شعبے کے لیے اہم فیصلے: ٹریکٹر اور زرعی مشینری (ہل چلانے، کٹائی، تھریسنگ، چارہ بنانے، کمپوسٹنگ مشینیں) پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد۔ 12 بایو پیسٹی سائیڈز اور قدرتی مینتھول پر بھی ٹیکس 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد۔ دستکاری، سنگ مربل، گرینائٹ بلاکس اور درمیانی انٹرمیڈیٹ لیدر گڈس پر بھی 5 فیصد رعایتی ٹیکس لاگو ہوگا۔ تعمیراتی شعبے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سیمنٹ پر جی ایس ٹی 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے تعمیراتی لاگت میں کمی آئے گی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تقویت ملے گی۔ مرکزی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ لگژری کیٹیگری کی اشیاء پر ٹیکس میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ اب درمیانی و بڑی کاریں ، 350 سی سی سے زیادہ انجن والی موٹر سائیکلیں، ذاتی استعمال کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر اور تفریح کیلئے استعمال ہونے والے یاٹس اور جہازوں پر 40 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہوگا۔ کونسل نے پہلی بار سن گڈز اور سپر لگژری اشیاء پر ٹیکس کی خصوصی شرح مقرر کی ہے ۔ پان مسالہ، سگریٹ، گٹکھا، بیڑی، تمباکو مصنوعات پر اب 40 فیصد ٹیکس لگے گا۔ یہی شرح سبھی طرح کی سافٹ ڈرنکس اور غیر الکحل مشروبات پر بھی لاگو ہوگی ۔ ان میں چینی یا میٹھے والے مشروبات، ذائقہ دار اور کیفین والے مشروبات، کاربونیٹیڈ فروٹ ڈرنکس اور پھلوں کے رس کے ساتھ کاربونیٹیڈ بیوریج شامل ہیں ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments