National

پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات

پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات

پونے ، 12 ستمبر: پونے ضلع کے منچھر علاقے میں مسجد کی مرمت کے دوران ایک حصہ گرنے سے زیر زمین سرنگ نما ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ واقعہ کے بعد ہندو تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ اس ڈھانچے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں، جبکہ مسلم تنظیموں نے مسجد کو پہنچنے والے نقصان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ اس اطلاع کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے تاکہ معائنہ کیا جا سکے ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ پونے دیہی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش چوپڑے نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوراً پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں 200 اہلکار تعینات کیے گئے ۔ ان کے مطابق گزشتہ رات دونوں برادریوں کے افراد سے بات چیت کر کے امن قائم رکھنے کی اپیل کی گئی جس پر سب نے لبیک کہا۔ ایس آر پی ایف کے دو دستے بھی علاقے میں تعینات ہیں۔ صبح سے انتظامیہ نے مقامی شہریوں سے مسلسل گفتگو جاری رکھی تاکہ کسی قسم کی کشیدگی نہ بڑھے ۔ رمیش چوپڑے نے کہا کہ تمام کمیونٹیز کے نمائندوں نے امن قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ منچھر نگر پنچایت کی طرف سے درگاہ کی مرمت کا کام جاری تھا کہ ڈھانچے کا اگلا حصہ گر گیا اور اس دوران سرنگ دریافت ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق امبیگا¶ں کے سب ڈویژنل افسر گووند شندے نے مقام کا معائنہ کیا اور کہا کہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments