Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو

سری نگر،7 ستمبر:) مرکزی وزیر برائے پارلیمانی و اقلیتی امور کرن رجیجو نے حضرت بل درگاہ میں نصب قومی نشان اشوک چکر کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 'حضرت بل درگاہ امن کی علامت ہے۔ اس درگاہ کا پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)کے تبرکات کے ساتھ گہرا تعلق ہے جو اس مقام کو ایمان و اتحاد کی علامت بناتا ہے۔ میں درگاہ حضرتبل میں نصب مقدس اشوک ایمبلم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ‘ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا اور ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند افراد نے درگاہ حضرتبل کے افتتاحی پتھر پر کندہ قومی نشان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ان افراد نے دعویٰ کیا کہ’مجسمہ سازی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ دریں اثنا ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے موصوف وزیر کا اس پوسٹ پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 'جناب کرن رجیجو جی، ہم آپ کے ان الفاظ کے شکر گذار ہیں جموں و کشمیر وقف بورڈ کو آپ کی دور اندیش رہنمائی اور تعاون پر فخر ہے'۔ ان کا کہنا تھا: 'سال 2022 میں جموں و کشمیر میں نئے وقف بورڈ کی تشکیل کے بعد، پہلی بار سنٹرل وقف ایکٹ کے تحت، ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ ترقی کے وژن کے لیے خود کو وابستہ کیا'۔ انہوں نے مزید کہا: 'جموں و کشمیر میں وقف نظام کو غلط استعمال، غلط انتظام اور لوٹ کھسوٹ سے آزاد کرنا بہت مشکل کام تھا۔ ہمارے ترقیاتی مشن کو منوج سنہا کی قیادت والی یونین ٹریٹری انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہوا'۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments