Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی
نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی — October 26, 2026
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل تل ابیب پر جوہری حملے کے نتیجے میں دھماکے کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کر دی۔

گزشتہ روز نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کی، جس میں دائیں بازو کے سیاسی مبصر یووال بلومبرگ کے بیانات بھی شامل تھے۔

ان بیانات میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو لاحق خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔

پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ریاستِ اسرائیل کو حقیقی اور ٹھوس خطرہ لاحق ہے، اگر ایرانیوں نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو پھر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے حکومت کے گرد جاری تنازعات کو ایک بہت بڑے دھویں کے پردے سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان کا مقصد اس مسئلے کو چھپانا ہے جو اہمیت کے اعتبار سے باقی تمام معاملات پر کہیں زیادہ بھاری ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ملک کے وسط میں 2 ایٹم بم گرتے ہیں تو ان تمام مصنوعی تنازعات کی پرواہ کون کرے گا؟

نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران میں کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے مزید 2 سال موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

نیتن یاہو نے پوسٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس مشن کو ایسا وزیرِاعظم مکمل نہیں کر سکتا جو ٹرمپ کو فون کر کے ان سے مسلسل اور قریبی گفتگو نہ کر سکے یا ٹی وی انٹرویو کے دباؤ کا سامنا نہ کر سکے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی پوسٹ سامنے آتے ہی یَشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزن کوٹ اور ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے نیتن یاہوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نیتن یاہو! آپ شدید اضطراب کا شکار ہیں، ہر انتخابی مہم کی طرح اس بار بھی جھوٹ اور خوف پھیلانے کا وہی پرانا طریقہ اپنایا جا رہا ہے، اس مرتبہ اسرائیلی شہریوں کو بڑے پیمانے پر تباہی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور یہ سب ایران کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں آپ کی ناکامی کے بعد ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل تل ابیب پر جوہری حملے کے نتیجے میں دھماکے کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کر دی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn