Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کر دیں: اتحادی فوج

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کر دیں: اتحادی فوج
حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کر دیں: اتحادی فوج — October 26, 2026
اتحادی فوج نے یمن میں حوثی اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کرتے ہوئے حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کر دیں۔

ترجمان اتحادی فوج کے مطابق آپریشن حوثی ملیشیا کی جانب سے لاحق خطرات کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا، حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے کی 5 تنصیبات اور میزائل داغنے کے 4 پلیٹ فارمز تباہ کر دیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

سعودی قیادت میں اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے 10 بیلسٹک میزائل بھی روک کر تباہ کر دیے گئے جبکہ ریاض کی جانب داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل بھی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا تھا تاہم ان کا ملبہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

سعودی محکمۂ شہری دفاع کے مطابق خمیس مشیط اور احد رفیدہ گورنریٹس میں 2 تباہ شدہ بیلسٹک میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 1 سعودی شہری اور 1 ایشیائی باشندہ زخمی ہوا جبکہ 3 رہائشی عمارتوں اور 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اتحادی فوج نے یمن میں حوثی اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کرتے ہوئے حوثیوں کی بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی 5 تنصیبات تباہ کر دیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn