سعودی عرب : مسلمانوں کے کرہ ارض پر سب سے مقدس مقام مکہ مکرمہ میں آج چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر نظر آئے گا۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مکہ مکرمہ اور خانہ کعبہ سب سے مقدس مقام ہے۔ آج شب اہل مکہ کو فلکیات کا دلکش نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملے گا جب چاند اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ عین خانہ کعبہ کے اوپر نظر آئے گا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ فلکی مظاہرہ سائنسی دقت اور بصری حسن کو یکجا کرنے والا واقعہ ہے، جو آسمانی اجسام کی حرکت اور زمینی مقامات کے درمیان ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔ جدہ میں فلکیاتی کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ یہ فلکی مظاہرہ آسمانی اجسام، خصوصاً چاند کی حرکت کے حسابات کی درستگی کی سائنسی تصدیق کا ایک طریقہ ہے جس سے اس کے مقام کی نہایت درست نشاندہی ممکن ہو جاتی ہے۔ جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے۔
Source: social media
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا