تل ابیب: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو کی موت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی خود نیتن یاہو نے تردید کر دی ہے۔ انہوں نے ایک نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں اور ان کی موت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں محض افواہیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور پاکستان کے بعض میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایران کی فوجی کارروائی کے دوران نیتن یاہو ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ان کی موت کا تاثر دیا گیا تھا۔ ان افواہوں کے جواب میں نیتن یاہو نے اتوار کے روز ایک کافی شاپ میں بیٹھ کر ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے جاری کیا۔ ویڈیو میں وہ کافی پیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور مزاحیہ انداز میں ان افواہوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ “میں تو صرف کافی کے لیے مرا ہوں”۔ انہوں نے عبرانی زبان میں اشاروں کے ذریعے بھی واضح کیا کہ ان کی موت سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی انگلیاں کیمرے کے سامنے دکھاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ “دیکھ لیجیے، میرے ہاتھوں میں اب بھی دس ہی انگلیاں ہیں”۔ یہ بیان اس وائرل ویڈیو پر طنز تھا جس میں انہیں غیر حقیقی انداز میں چھ ہاتھوں کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بھی ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی موت سے متعلق تمام خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم زندہ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ایران کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ وہ اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی پس منظر میں سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کی موت سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے تھے۔
Source: social media
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments