سعودیہ میں ایک ایسی سروس متعارف کرائی گئی ہے جو مسجدِ نبوی کے زائرین کو مسجد کے اندر نبی کریم ﷺ اور ان کے دو اصحاب پر سلام پیش کرنے والی گزرگاہ (ممر السلام) کے رش کی صورتحال سے الیکٹرانک طریقے سے آگاہ کرے گی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے ایک ایسی الیکٹرانک سروس فراہم کی ہے جو زائرین کو ایک انٹرایکٹو سکرین کے ذریعے سلام کے لیے جانے والے افراد کے رش کی سطح دکھاتی ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران مسجدِ نبوی میں زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یہ سروس رنگین اشارے کے ذریعے رش کی سطح ظاہر کرتی ہے۔ اس میں سبز رنگ ہلکے رش، پیلا درمیانے رش، سرخ رنگ زیادہ رش کی نشاندہی کرتا ہے۔ سفید رنگ سروس کے عارضی طور پر دستیاب نہ ہونے کی علامت ہے۔ اس سروس کا مقصد زائرین کو سلام پیش کرنے کے لیے مناسب وقت کے انتخاب میں مدد دینا ہے تاکہ مسجدِ نبوی کے اندر ہجوم کی ترتیب کو بہتر بنایا جا سکے اور رمضان کریم کے دوران نمازیوں اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر نقل و حرکت کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Source: social media
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments