یمن کے عدن ایئر پورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچنے والی یمنی ایئر ویز کی پرواز شدید موسمی خرابی، تیز ہواؤں اور خطرناک حد تک ژالہ باری کے باعث خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی۔
شدید ژالہ باری اور سے ایئربس اے 320 طیارے کی نوز اور کاک پٹ ونڈ شیلڈز کو شدید نقصان پہنچا۔
انتہائی کٹھن اور ہنگامی حالات کے باوجود کپتان باصم فرید اور عملے نے انتہائی مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قابو میں رکھا اور عمان ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔
ایئر لائن کے ترجمان حاتم الشعابی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
متاثرہ طیارے کو عمان ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔ عمان سے عدن کی پرواز کیلئے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔
یمن کے عدن ایئر پورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچنے والی یمنی ایئر ویز کی پرواز شدید موسمی خرابی، تیز ہواؤں اور خطرناک حد تک ژالہ باری کے باعث خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی۔ ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments