Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

منیش شکلا قتل کیس کے دو ملزم بی جے پی کے اسٹیج پر! ’ناراض‘ کوستھو باگچی کی خودکشی کی دھمکی

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

منیش شکلا قتل کیس کے دو ملزم بی جے پی کے اسٹیج پر! ’ناراض‘ کوستھو باگچی کی خودکشی کی دھمکی
منیش شکلا قتل کیس کے دو ملزم بی جے پی کے اسٹیج پر! ’ناراض‘ کوستھو باگچی کی خودکشی کی دھمکی — October 26, 2026
منیش شکلا قتل کیس کے دو ملزم بی جے پی کے اسٹیج پر! ’ناراض‘ کوستھو باگچی کی خودکشی کی دھمکی
ٹیٹاگڑھ کے بی جے پی رہنما منیش شکلا کے قتل کے ملزم بی جے پی کے اسٹیج پر نظر آئے۔ اس معاملے کو لے کر بی جے پی کے اندر ہی زبردست اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان دونوں ملزمان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی صورت میں کوستھو بھاگچی نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرکے واضح طور پر یہ بات کہی۔
2020 میں ٹیٹاگڑھ میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے منیش شکلا کو قتل کر دیا گیا تھا۔ انہیں بالکل قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ منیش کو سپاری کلرز کے ذریعے قتل کروایا گیا تھا۔ اس معاملے میں اس وقت بیرک پور کے میونسپل چیئرمین ا±تم داس اور ٹیٹاگڑھ کے سابق میونسپل چیئرمین پرشانت چودھری کے نام سامنے آئے تھے۔ کوستھو کا دعویٰ ہے کہ اس وقت حکمراں جماعت کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ا±تم یا پرشانت، کسی کو بھی سزا نہیں ملی۔
اب حکومت بدل چکی ہے۔ بیرک پور کے رکن اسمبلی کوستھو کا دعویٰ ہے کہ منیش قتل کیس کے ملزم ا±تم اور پرشانت اب سیاسی وفاداری بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں بی جے پی رہنماو¿ں کے آس پاس دیکھا جا رہا ہے۔ کوستھو نے کہا، ”ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں کو منیش شکلا کے قاتلوں کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔“ ان کا دعویٰ ہے، ”میں ا±تم اور پرشانت کو بی جے پی میں شامل نہیں ہونے دوں گا۔ ضرورت پڑی تو بی جے پی کے ریاستی دفتر کے سامنے مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگا لوں گا۔“
انہوں نے مزید کہا، ”میرا سیاسی عزم سب جانتے ہیں۔ میں نے ساڑھے تین سال تک اپنا سر منڈوا کر رکھا تھا۔ بہت سے لوگوں نے میرا مذاق اڑایا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ جب تک ممتا بنرجی کی حکومت ختم نہیں ہو جاتی، میں اپنے سر پر بال نہیں اگنے دوں گا۔“
البتہ کوستھو نے واضح طور پر کسی کا نام نہیں لیا۔ تاہم ان کے اس بیان پر ارجن سنگھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ”مجھے معلوم ہے کہ سیاست کیسے کی جاتی ہے۔“ کوستھو نے منیش شکلا قتل کیس کے ملزم ا±تم اور پرشانت کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کی دھمکی بھی دی۔

منیش شکلا قتل کیس کے دو ملزم بی جے پی کے اسٹیج پر! ’ناراض‘ کوستھو باگچی کی خودکشی کی دھمکی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn