مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ اور کے آس پاس کے علاقوں میں منگل کو رات بھر بارش ہوئی۔ اب تک 7 افراد کی موت کی خبر ہے، ان میں زیادہ تر کی موت بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ سڑکوں پر دو سے تین فٹ تک پانی بھرا ہو ہے۔کئی مقامات سے آنے والی ویڈیوز میں آدھی سے زیادہ گاڑیاں ڈوبی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ پانی کئی گھروں اور رہائشی احاطوں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔شہید کھودی رام اور میدان میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان میٹرو خدمات معطل کردی گئی ہیں۔کئی اسٹیشنوں کے درمیان ٹرینیں کم کردی گئی ہیں۔ ہاوڑہ میں موسلادھار بارش سے ریلوے ٹریک اور دکانیں ڈوب گئیں۔ درگا پوجا کی تیاریاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر پنڈال ڈوب گئے اور نقصان پہنچا۔ کئی اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے مطابق شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں بارش کی شدت زیادہ رہی۔ گریہا کام دہاری میں صرف چند گھنٹوں میں 332 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ جودھپور پارک میں 285 ملی میٹر، کالی گھاٹ میں 280 ملی میٹر، توپسیا میں 275 ملی میٹر، بالی گنج میں 264 ملی میٹر اور شمالی کولکتہ کے تھنتانیا علاقے میں 195 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق، خلیج بنگال کے شمال مشرق میں کم دباؤ کا ایک نظام بن گیا ہے ،جس کے باعث جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ یہ کم دباؤ کا نظام شمال مغرب کی طرف بڑھ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی بنگال کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی، جب کہ کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 24 ستمبر تک جنوبی بنگال کے اضلاع مشرقی مد،نی پور، مغربی مدثنی پور، جنوبی 24 پرگنہ، جھارگرام اور بنکورا میں شدید بارش کا امکان ہے۔کولکتہ سمیت پورے مغربی بنگال میں درگا پوجا کا تہوار بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے، لیکن بارش کے باعث کئی مقامات پر پوجا کے پنڈال زیرِ آب آ چکے ہیں، جب کہ بعض جگہوں پر پنڈال گر گئے ہیں۔ گھروں کے اندر بھی پانی بھر گیا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور تاخیر کے لیے اضافی وقت دیں۔ مسافروں کو ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ایئر لائن کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے باقاعدگی سے اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کرنا چاہیے۔
Source: Social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی