Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع
انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع — October 26, 2026
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران مسئلے پر اسرائیلی سیاسی اور فوجی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے ایران پر حملے شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی چینل نے ایران کے معاملے میں نیتن یاہو اور اسرائیلی آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی خبر دی تھی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے ایران سے متعلق نیتن یاہو کے حکم کی مخالفت کر دی۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ایران سے متعلق فوجی کارروائی کے حکم پر عمل درآمد کی مزاحمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn