نئی دہلی، 3 ستمبر: اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اہم سلیب کی تعداد چار سے گھٹا کر دو کرنے کی تجویز کو منگل کو جی ایس ٹی کونسل کی منظوری مل گئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کونسل کی 56ویں میٹنگ کے بعد بتایا کہ اب دو اہم سلیب پانچ فیصد اور 18 فیصد کے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ کچھ اشیاءپر صفر اور کچھ پر 40 فیصد ٹیکس ہوگا۔ یہ ٹیکس اصلاحات 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ٹیکس سلیب اور شرح کو معقول بنانے کے تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ۔ نئے نظام میں الٹرا ہائی ٹمپریچر دودھ، چھینا، پنیر، چپاتی روٹی پراٹھا وغیرہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ حیات بخش تینتیس ادویات پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ نمکین بھجیا، چٹنی، پاستا، نوڈلز، چاکلیٹ وغیرہ پر پانچ فیصد ٹیکس لگے گا۔ ہیئر آئل، صابن شیمپو، ٹوتھ برش، سائیکل جیسی گھریلو اشیاءپر پانچ فیصد ٹیکس ہوگا۔ چھوٹی کاریں، ٹیلی ویژن، فریج، واشنگ مشین کو 18 فیصد کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 350 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں، بسوں، ایمبولینسز پر ٹیکس کی شرح 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دی گئی ہے ۔ پرسنل لائف انشورنس اور پرسنل ہیلتھ انشورنس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ پان مسالہ، زردہ، گٹکھا، تمباکو وغیرہ پر 40 فیصد ٹیکس جاری رہے گا، جن اشیاءپر سیس لگایا جا رہا ہے ان کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اس تبدیلی سے تقریباً 48000 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی ریونیو کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ فیصلے عام آدمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے لئے گئے ہیں۔ ان تبدیلیوں سے محنت کش شعبوں، کسانوں، زراعت کے شعبے اور صحت کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو