آج اکتوبر کی پہلی تاریخ سے بہت سی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اس تناظر میں آج بدھ کو مہنگائی کا دھچکا لگا ہے۔ تیل کمپنیوں نے آج صبح گیس سلنڈر کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا۔ تازہ ترین جانکاری کے مطابق، انہوں نے گیس سلنڈر کی قیمت میں 16 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج صبح ہو گیا ہے۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی سمیت تمام شہروں میں قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق نئی دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی نئی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ نئی قیمت 1595 روپے ہے۔ پرانی قیمت 1580 روپے تھی۔ کولکاتا میں، نئی قیمت 1684 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے ہوگئی ہے۔ ممبئی میں وہی سلنڈر 1531 روپے سے بڑھ کر 1547 روپے میں دستیاب ہوگا۔ چنئی میں کمرشل گیس سلنڈر آج سے 1754 روپے میں دستیاب ہوں گے، پہلے 1738 روپے میں فروخت ہوتے تھے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں گیس سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر میٹرو شہروں میں 16 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل تیل کمپنیاں ہر ماہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر رہی تھیں لیکن تہوار کے موسم میں یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔ پچھلے مہینے، ستمبر میں کمپنیوں نے قیمت میں 51.50 روپے کی کمی کی تھی۔ اگست میں تقریباً 33.50 روپے کمی تھی۔ اسی طرح جولائی میں بھی 58 روپے کی کمی کی گئی تھی۔
Source: Social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو