Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پاکستان کا افغانستان میں حملوں کا دفاع، طالبان کے شہری ہلاکتوں کے الزامات مسترد

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

پاکستان کا افغانستان میں حملوں کا دفاع، طالبان کے شہری ہلاکتوں کے الزامات مسترد
پاکستان کا افغانستان میں حملوں کا دفاع، طالبان کے شہری ہلاکتوں کے الزامات مسترد — October 27, 2026
پاکستان نے پیر کے روز طالبان حکام کے یہ الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ اس کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں عام افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں اور اپنی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کابل پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پاکستان نے ان کارروائیوں کو دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنا دفاع قرار دیا۔

پاکستان نے کہا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "پاکستان انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں شہری ہلاکتوں سے متعلق بے بنیاد الزامات واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔"

ہاکستان نے طالبان حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور حملے شروع کرنے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہے اور کہا کہ ایسے حملوں میں 2026 میں 3,500 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان نے کہا، "کوئی بھی ذمہ دار ریاست اس وقت غیر فعال اور غیر مزاحم نہیں رہ سکتی جب کہ اس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو بار بار نشانہ بنایا جائے۔"

دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات "اپنے دفاع کے حق، ضرورت کے اصولوں کے تحت اور آخری حربے کے طور پر" اور صرف دہشت گردوں اور ان کے مراکز پر کیے گئے تھے۔

نیز کہا، "کارروائی کے حجم اور دائرہ کار سے ہمارے تحمل کی عکاسی ہوتی ہے خصوصاً پاکستان کو درپیش دہشت گرد حملوں کی شدت اور کثرت کے لحاظ سے۔"

بیان میں اقوامِ متحدہ کے مانیٹرنگ میکانزم کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی، علیحدگی پسند بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور ان کے ساتھیوں کو پناہ دیے ہوئے ہے۔

اس سال اقوامِ متحدہ کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں افغانستان کو ایسا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں متعدد دہشت گرد گروہوں خصوصاً ٹی ٹی پی کو ایک سازگار ماحول ملتا ہے۔

پاکستان نے بارہا بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی روکنے کے لیے طالبان سے جواب طلبی کرے اور کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس بیان نے قبل پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے خبردار کیا کہ اگر افغان سرزمین سے حملے جاری رہے تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

اس سے ایک روز قبل پاکستان کی فوج نے اطلاع دی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے چھے دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو پاکستانی فوجی بھی جاں بحق ہوئے۔

پاکستان نے پیر کے روز طالبان حکام کے یہ الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ اس کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں عام افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں اور اپنی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کابل پ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn