Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباءکی بھوک ہڑتال 14ویں دن بھی جاری

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباءکی بھوک ہڑتال 14ویں دن بھی جاری
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباءکی بھوک ہڑتال 14ویں دن بھی جاری — October 26, 2026
نئی دہلی ۔ 25 اکٹوبر (ایجنسیز) دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے طلبہ یونین کے مطالبہ کو لےکر اتوار کو 14ویں دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ کئی طلبہ بھوک ہڑتال پر بھی ہیں۔ ہفتہ کو یونیورسٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے طلباءسے ملاقات کی اور انہیں احتجاج ختم کرنے پر زور دیا۔ تاہم طلباءنے احتجاج ختم نہیں کیا۔احتجاج کرنے والے طلباءمیں سے ایک عادل رضوی نے کہا کہ ہماری بھوک ہڑتال کا یہ 14 واں دن ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیکورٹی گارڈز نے ہمارے خیمہ کو گرانے کی کوشش کی جس پر ہم نے جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی کی اور ہمیں پینے کے پانی تک رسائی سے انکار کیا۔ تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں، کسی بھی طالب علم کو داخل ہونے یا باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ”کیا ہم یہاں طالب علم نہیں ہیں؟“
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'گزشتہ روز یونیورسٹی کا تدریسی عملہ ہم سے ملنے آیا اور ہمیں اپنا احتجاج ختم کرنے کا کہا، ہم نے مطالبہ کیا کہ وہ ہمیں تحریری یقین دہانی کرائیں کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، اس کے بعد ہی ہم احتجاج ختم کریں گے، ورنہ ہم اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے'۔

نئی دہلی ۔ 25 اکٹوبر (ایجنسیز) دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے طلبہ یونین کے مطالبہ کو لےکر اتوار کو 14ویں دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ کئی طلبہ بھوک ہڑتال پر بھی ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn