نئی دہلی، 25 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کی جانب سے پٹنہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کیے گئے ایک تبصرے کو غیر شائستہ قرار دیتے ہوئے اسے ''کانگریس کا نظریاتی دیوالیہ پن'' قرار دیا۔
بی جے پی کے صدر نتن نوین، سینئر رہنما امیت شاہ اور شیوراج سنگھ چوہان نے کھرگے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پلیٹ فارم سے تقریروں اور بیانات میں وزیر اعظم مودی کے آنجہانی اہل خانہ کو گھسیٹنا کانگریس سمیت پوری اپوزیشن کی روایت بن چکی ہے ۔
بی جے پی صدر نتن نوین نے کھرگے کے تبصرے کو آداب و اخلاق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ''آج پٹنہ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک کے معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی کے لیے جس طرح کی غیر شائستہ اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ہے ، وہ کانگریس کے نظریاتی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے ۔''
انہوں نے کہاکہ ''سیاسی مخالفت کی بھی ایک حد اور وقار ہوتا ہے ، لیکن عوامی پلیٹ فارم سے تقریروں میں آنجہانی اہل خانہ کو گھسیٹنا ہی اب راہل گاندھی اور پوری اپوزیشن کا اصل 'اخلاق' بن چکا ہے ۔ یہ کھرگے جی کا ذاتی بیان نہیں، بلکہ پوری کانگریس کی غیر مہذب سوچ کا اظہار ہے ۔''
نئی دہلی، 25 اکتوبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کی جانب سے پٹنہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کیے گئے ایک تبصرے کو غیر شائستہ قر...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments