Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ہرمن پریت کور اور دیپتی شرما کی سنچریاں، بھارت کو 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ہرمن پریت کور اور دیپتی شرما کی سنچریاں، بھارت کو 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری
ہرمن پریت کور اور دیپتی شرما کی سنچریاں، بھارت کو 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری — October 26, 2026
وڈودرا، 25 اکتوبر: ہرمن پریت کور (126 رنز) کی شاندار سنچری، دیپتی شرما (ناٹ آ¶ٹ 106 رنز اور 32 رنز کے عوض تین وکٹیں) کی آل را¶نڈ کارکردگی اور ویشنوِی شرما (39 رنز کے عوض چار وکٹیں) کی تباہ کن گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز کا بڑا اسکور بنایا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 207 رنز پر سمٹ گئی۔
دیپتی شرما نے سنچری بنانے کے علاوہ تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی آل را¶نڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ ویشنوِی شرما نے بھی چار کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ تاہم بھارت کے بڑے اسکور کی بنیاد ہرمن پریت کور اور پرتیکا راول نے رکھی۔ ابتدائی مرحلے میں بھارت نے اپنے دو وکٹ جلد گنوا دیے تھے ، لیکن دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کو اب 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ ہرمن پریت نے 121 گیندوں پر 15 چوکے لگائے ، جبکہ دیپتی نے 86 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکے جڑے ۔
زمبابوے کی جانب سے اوپنر موڈیسٹر مپچیکوا نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے ۔ چپو موگیری تریپانو نے 46، بیلووڈ بیزا نے 34 اور کپتان جوزفین انکومو نے 22 رنز اسکور کیے ۔
اس سے قبل میچ کے ابتدائی تین اوورز میں ہی اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کے جلد آ¶ٹ ہونے سے بھارتی ٹیم میں مایوسی اور غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی۔ تاہم جلد ہی یہ کیفیت اعتماد میں بدل گئی، جب ہرمن پریت کور اور بہترین فارم میں کھیل رہی پرتیکا راول (61 رنز) نے ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 124 رنز کی شراکت قائم کی اور مشکل صورتِ حال سے ٹیم کو نکال کر اننگز کو دوبارہ مستحکم کیا۔
پرتیکا کا اعتماد بڑھتا گیا اور انہوں نے اسپن گیند بازوں کے خلاف عمدہ حکمتِ عملی کے ساتھ بیٹنگ کی۔ تاہم نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد با¶نڈری پر موجود فیلڈر کو چیلنج کرنے کی کوشش میں وہ ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ آ¶ٹ ہوگئیں۔ تیجل ہسبنیس کے پاس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع تھا، لیکن 29 سالہ کھلاڑی اننگز کے آغاز ہی میں وکٹ گنوا بیٹھیں۔
چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی دیپتی شرما نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے سویپ شاٹس کا م¶ثر استعمال کرتے ہوئے کئی چوکے لگائے اور محض 37 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔
دوسری جانب، ہرمن پریت کور کو اپنی 126 رنز کی اننگز کے دوران تین مرتبہ زندگی ملی۔ وہ خود بھی تسلیم کریں گی کہ آج وہ اپنی بہترین فارم میں نہیں تھیں۔ اس کے باوجود بھارت کی سابق کپتان نے اپنے ون ڈے کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اس کامیابی پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے اپنی پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھی۔
دوسری جانب دیپتی مسلسل رنز بناتی رہیں۔ آخری اوورز میں کچھ دبا¶ بھرے لمحات کے باوجود اس آل را¶نڈر نے آخری اوور میں اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کرکے ایک یادگار اننگز کا اختتام کیا۔

وڈودرا، 25 اکتوبر: ہرمن پریت کور (126 رنز) کی شاندار سنچری، دیپتی شرما (ناٹ آ¶ٹ 106 رنز اور 32 رنز کے عوض تین وکٹیں) کی آل را¶نڈ کارکردگی اور ویشنوِی شرما (39 رنز کے عوض چار وکٹی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn