بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں سلمان علی آغا کی مزاحمت جیت کے قریب دم توڑ گئی اور قومی ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے 291 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ مڈل آرڈر سلمان علی آغا نے منجھدار میں پھنسی کشتی کو سنچری بنا کر سہارا دیا لیکن وہ نیا پار لگانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 107 رنز کی باری کھیلی اور ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ کپتان شاہین آفریدی کے 37 رنز بھی پاکستان کو ناکامی سے نہ بچا سکے۔ 291 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات خراب رہی اور اس نے 17 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ صاحبزادہ فرحان (6)، ایم صداقت (6)، اور محمد رضوان (4) رن بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ اس کے بعد غازی غوری اور عبدالصمد نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے ۔ ناہید رانا نے 14ویں اوور میں غازی غوری (29) کو بولڈ کرکے شراکت توڑ دی۔ عبدالصمد (34)، سعد مسعود (38)، اور فہیم اشرف (9) رن بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔ اسی دوران آغا سلمان نے ایک اینڈ کا تھامے رکھا اور رن بناتے رہے ۔ آغا سلمان نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے ۔ تسکین احمد نے 48ویں اوور میں آغا سلمان کو آ¶ٹ کرکے پاکستان کو آٹھواں دھچکا دیا۔ آغا سلمان نے 98 گیندوں پر نو چوکے اور چار چھکے لگا کر سنچری بنائی۔ مستفیض الرحمان نے 49ویں اوور میں حارث ر¶ف (1) کو آ¶ٹ کر کے بنگلہ دیش کو نویں کامیابی دلائی۔ شاہین شاہ آفریدی (37) میچ کی آخری گیند پر آ¶ٹ ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان کو تین وکٹ ملے ۔ ناہید رانا نے دو بلے بازوں کو آ¶ٹ کیا۔ رشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آج یہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کے لیے سیف حسن اور تنزید حسن کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز جوڑے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 19ویں اوور میں سیف حسن (36) کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد نظم الحسن شانتو نے تنزید حسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے ۔ حارث ر¶ف نے 30ویں اوور میں شانتو (27) کو آ¶ٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ تنزید حسن کی صورت میں 37ویں اوور میں گری۔ تاہم اس وقت تک وہ اپنی سنچری مکمل کرچکے تھے ۔ انہیں ابرار احمد نے آ¶ٹ کیا۔ تنزید حسن نے 107 گیندوں پر چھ چوکے اور سات چھکے لگا کر 107 رنز بنائے ۔ لٹن کمار داس (41) اور رشاد حسین (0) پر آ¶ٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 290 رنز بنائے ۔ محمد توحید ہردوئے نے 44 گیندوں پر 4 چوکے لگا کر ناقابل شکست 48 رنز بنائے ۔ عفیف حسین دھربو پانچ رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے حارث ر¶ف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی