پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1994ء میں ہاکی میں ورلڈ کپ جتوانے والے 58 سالہ شہباز سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں۔
شہباز سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شہباز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 92 گول کیے، ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے آخری بار 1994ء میں ہاکی کا ورلڈ کپ جیتا تھا، وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈ کپ (1990 اور 1994) میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔
اس کے علاوہ شہباز احمد سینئر ہاکی کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا ہے، ان کا شمار ناصرف پاکستان بلکہ ہاکی کی تاریخ کے چند بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔
شہباز احمد سینئر کو ان کی تیز رفتاری، حیران کن باڈی ڈاج، شاندار ڈربلنگ اور پھرتی کی وجہ سے 'میراڈونا آف ہاکی' اور 'مین ود الیکٹرک ہیل' جیسے القابات دیےگئے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments