بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے گزشتہ سال ساتھی اداکار انو کپور کی جانب سے اپنی ظاہری شکل سے متعلق کیے گئے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران ان سے ان کی رنگت پر ہونے والے تبصروں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ان تبصروں کو خواتین کے خلاف تعصب اور جنس کی بنیاد پر امتیازی رویے کا مظہر قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تمنا بھاٹیا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر چاہتی ہیں کہ ناظرین انہیں ایک ایسے فنکار کے طور پر دیکھیں جو اپنی اسکرین پر موجودگی اور پرکشش انداز کے لیے مشہور ہونے کے علاوہ بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں؟
اس پر 36 سالہ تمنا بھاٹیا نے کہا کہ میرے خیال میں ایک تخلیقی صلاحیتوں کے حامل شخص کی حیثیت سے ہمارا سب سے اہم کام دوسروں کی بات سننا ہے اور جب ہم سنتے ہیں تو یہ سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہمیں کن باتوں کو اہمیت دینی ہے اور کن کو نظر انداز کرنا ہے۔ اگر ہم ایسی باتوں کو اہمیت دینا شروع کر دیں تو شاید زندگی میں آگے بڑھنا ہمارے لیے مشکل ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے میں تو ایسی باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی۔ میں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں، اس بات پر دھیان دیتی ہوں کہ مجھے کیا تخلیق کرنا ہے اور اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ دیتی ہوں۔
اپنے پیشے کے حوالے سے نقطۂ نظر بیان کرتے ہوئے ممبئی سے تعلق رکھنے والی تمنا نے کہا سچ پوچھیں تو میرے نزدیک اپنے کام کو ایک خدمت کے طور پر انجام دینا چاہتی ہوں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میرا کام لوگوں کے دلوں تک پہنچتا ہے کیونکہ اس کے پیچھے کہیں نہ کہیں ایک درست جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال انو کپور نے یوٹیوبر شبھانکر مشرا سے گفتگو میں گانے آج کی رات کی ایک ویڈیو دیکھنے کا ذکر کیا۔ اس پر میزبان نے ان سے پوچھا کیا انہیں یہ گانا پسند آیا اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ تمنا بھاٹیا کو پسند کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے گزشتہ سال ساتھی اداکار انو کپور کی جانب سے اپنی ظاہری شکل سے متعلق کیے گئے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments