Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ: ’متعدد شہری زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا‘ سعودی قیادت میں قائم اتحاد

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ: ’متعدد شہری زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا‘ سعودی قیادت میں قائم اتحاد
عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ: ’متعدد شہری زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا‘ سعودی قیادت میں قائم اتحاد — October 29, 2026
سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے بدھ کو یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ روئٹرز کے مطابق یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے لوگوں کو ایئرپورٹ خالی کرنے کی تنبیہ کے بعد کیا گیا۔

عدن کے رہائشیوں نے بتایا کہ انھوں نے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی۔

یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے مطابق حملے میں شہری زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

ایک امدادی کارکن نے روئٹرز کو بتایا کہ اقوامِ متحدہ کا کچھ عملہ حملے سے کچھ دیر پہلے ہی ایئرپورٹ سے نکل گیا تھا اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ خالی کرنے کی تنبیہ اس لیے جاری کی گئی تھی کیونکہ وہاں اسلحہ لے جانے والا سعودی فوجی کارگو طیارہ موجود تھا۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے بدھ کو یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ روئٹرز کے مطابق یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے لوگوں کو ایئرپورٹ خالی کرنے کی تنبیہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn