اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ قطر نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی، قطر نے ایسے آئیڈیاز پیش کیے جو ایران کو ناقابل قبول ہیں، جوہری معاملے پر لچک دکھانے سے متعلق ایرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمود مالکی نے قطری وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان چار ملکی اجلاس ایران کی نیک نیتی اور خطے کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظہر ہے۔
اس سے پہلے خبر ایجنسی نے قطری عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے قطری ثالثوں نے ایران کو نیا مسودہ پیش کیا ہے، ایران پیش کردہ نئی تجویز پر غور کر رہا ہے اور رواں ہفتے کے آخر تک جواب متوقع ہے۔
اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ قطر نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی، قطر نے ایسے آئیڈیاز پیش کیے جو ایران کو ناقابل قبول ہیں، جوہری معاملے پر ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments