Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

حارث رؤف کو 20 فیصد، انگلینڈ کی ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ

Admin
By Admin
Oct 29, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

حارث رؤف کو 20 فیصد، انگلینڈ کی ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ
حارث رؤف کو 20 فیصد، انگلینڈ کی ٹیم کو 15 فیصد جرمانہ — October 29, 2026
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، انگلینڈ نے مقررہ وقت میں 3 اوورز کم کرائے تھے۔

حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

تین ملکی سیریز میں اتوار کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے 46 ویں اوور میں نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر کھڑے حارث رؤف نے وائیڈ بال کی اپیل کی اور پھر انگلینڈ کے کھلاڑی ول جیکس کے ساتھ بحث کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف نے اپنا بیٹ اٹھایا اور امپائر کی وارننگ کے باوجود بحث کو جاری رکھا اور امپائر کو پیچھے کرتے ہوئے ول جیکس کی طرف بڑھے۔

حارث رؤف کو جرمانے کے علاوہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس مجموعی طور پر 5 ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر انگلینڈ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn