ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر 7 رنز سے شکست دے دی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 165 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بناسکی۔ کپتان مچل سینٹنر کے 28 گیندوں پر 55 رنز رائیگاں گئے، ٹم رابنسن 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راچن رویندرا نے 13 رنز بنائے، ڈیون کانوے 13 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور روسٹن چیز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی 53 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔ روسٹن چیز نے 28 رنز بنائے، رومین پاول 23 گیندوں پر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور زیک فوکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جمی نیشم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی