Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی تجارتی محصولات کی نئی تجاویز، چین کا جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی تجارتی محصولات کی نئی تجاویز، چین کا جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
امریکی تجارتی محصولات کی نئی تجاویز، چین کا جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان — November 26, 2026
چین نے امریکا کی جانب سے نئی تجارتی محصولات عائد کرنے کی تجاویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات اور تجارتی جنگیں کسی کے مفاد میں نہیں، متعلقہ معاملات بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نام نہاد اضافی پیداواری صلاحیت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

ترجمان چینی وزارتِ تجارت نے امریکی سیکشن 301 کے تحت تحقیقات کو یک طرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مخالفت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی اصلاح کرے اور تجارتی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والی نئی محصولات کی صورتِحال کا باغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور چین نے جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ چین اور امریکا کی تجارتی ٹیمیں مسلسل رابطے میں ہیں، محصولات میں باہمی کمی کے انتظامات پر جلد عمل درآمد سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اپنے داخلی مراحل تیز کرتے ہوئے محصولات میں کمی کے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

چین نے امریکا کی جانب سے نئی تجارتی محصولات عائد کرنے کی تجاویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات اور تجارتی جنگیں کسی کے مفاد میں نہیں، متعلقہ معاملات بات چیت اور مشاو...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn