Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سمے رائنا یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تخلیق کار بن گئے

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

سمے رائنا یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تخلیق کار بن گئے
سمے رائنا یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تخلیق کار بن گئے — November 26, 2026
بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رائنا نے یوٹیوب پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ دنیا بھر میں یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے پہلے تخلیق کار بن گئے ہیں۔

گوگل انڈیا بلاگ پر جاری بیان کے مطابق سمے رائنا نے اپنے منفرد انداز اور پروگرام ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے ذریعے لاکھوں ناظرین کو اپنے چینل سے جوڑا۔

سمے رائنا کے یوٹیوب پر اس وقت 12.4 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ جون 2026 میں ہی بھارت میں 12 لاکھ سے زائد صارفین نے کم از کم ایک یوٹیوب چینل کی ممبرشپ خریدی، جبکہ بھارتی تخلیق کاروں کی ممبرشپ سے آمدن میں سالانہ بنیاد پر 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

سمے رائنا نے 2025 میں اپنے شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں ہونے والے تنازع کے بعد پروگرام کی تمام اقساط یوٹیوب سے ہٹا دی تھیں۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا نے پروگرام کی ایک قسط میں والدین اور غیر اخلاقی تعلقات سے متعلق متنازع جملہ کہا، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور سمے رائنا سمیت پروگرام سے وابستہ افراد کے خلاف پولیس شکایات اور مقدمات درج ہوئے۔

بعد ازاں سمے رائنا نے اپنے کامیڈی شو ’’اسٹل الائیو‘‘ کے ذریعے 2026 میں واپسی کی اور ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے دوسرے سیزن کا بھی آغاز کیا، جو یوٹیوب اور نیٹ فلکس پر نشر کیا گیا۔

پروگرام کے دوسرے سیزن کی اختتامی قسط میں سمے رائنا نے انکشاف کیا کہ تنازع کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے اور کینیڈا میں قیام کے دوران چیٹ جی پی ٹی سے بھی پوچھتے تھے کہ ان کا شو دوبارہ کب شروع ہوسکے گا۔

بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رائنا نے یوٹیوب پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ دنیا بھر میں یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے پہلے تخلیق کار بن گئے ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn