Entertainment

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

فلمسازامت جانی نے کچھ دنوں پہلے اعلان کیا تھا کہ ’ادے پورفائلز‘ کے بعد وہ ایک اورسنگین موضوع پرفلم بنائیں گے۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پراس کا ایک پوسٹراورنام بھی جاری کردیا ہے۔ امت جانی نے کچھ وقت پہلے آئی اے این ایس نیوزایجنسی کوبتایا تھا کہ ان کی آئندہ فلم ’جہاد، دہشت گردی، مذہبی شدت پسندی اورمذہب تبدیلی‘ جیسے مبینہ موضوعات کی بنیاد پرمبنی ہوگی۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس کا ایک پوسٹرجاری کرتے ہوئے فلم کا نام سب کے ساتھ شیئرکیا۔ اس پوسٹرکوشیئرکرتے ہوئے امت جانی نے لکھا، ’’ادے پورفائلزکے بعد امت جانی کی فائرفاکس فلمس نے ایک نئے پروجیکٹ پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ پروڈکشن ہاوس جلد ہی ’عائشہ‘ نام کی ایک ہندی فیچرفلم کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہا ہے۔ جومبینہ اسلامی دہشت گردی، مذہب تبدیلی، جنسی استحصال، مذہب شدت پسندی اورلوجہاد پرمبنی ہے۔ اس فلم میں وہ ’عائشہ‘ پرہوئے ظلم اوراس کی بہادری کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے بلرام پورکے چھانگربابا عرف جلال الدین کی عالیشان عمارت کی تعمیراوراس کا انہدام بھی دکھایا جائے گا۔‘‘ امت جانی کے مطابق، اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر2025 میں ہوگی۔ شوٹنگ کی لوکیشن (مقامات) میں بلرام پور، لکھنو، لیہہ، لداخ اورجیسلمیرجیسے مقامات شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری بھرت ایس شرینیت کریں گے۔ بھرت ایس شرینیت نے ہی ’ادے پورفائلز‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ اسٹارکاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ بہت جلد اس کے لئے 100 شہروں میں آڈیشن کئے جائیں گے۔ اس میں نئے فنکاروں کوموقع دیا جائے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments