ڈانسر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہیں۔ فلم ہدایت کار، مصنفہ اور کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ولاگ میں دھناشری ورما نےذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر بے تکلفی سے بات کی۔ یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ کی دلچسپ انداز میں کی گئی گفتگو کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ فرح خان نے بھارتی ڈانسر کے گھر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ آپ اکیلی رہ رہی ہیں، پہلے والدین کے ساتھ پر یوزی سے شادی ہوگئی، آپ تو میری پارٹی میں بھی ساتھ آئے تھے، تو طلاق کے بعد حالات کتنے بدل گئے ہیں؟ دھناشری ورما نے بے تکلف انداز میں انکشاف کیا کہ میں اب بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہوں اور وہ بہت ہی سوئٹ انسان ہے، مجھے ’’ما‘‘ کہا کرتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں میں تعلقات احترام کے ساتھ قائم ہیں، ہمارا رابطہ مسیج پر رہتا ہے، ہمارے درمیان سب کچھ سیٹل ہوچکا ہے۔ دوران گفتگو دھناشری ورما نے انکشاف کیا کہ میں نے بطور دانتوں کے ڈاکٹر کے رنبیر کپور کا علاج بھی کیا ہے۔
Source: Social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر انٹری کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا