کامیڈین کیکو شاردا ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، انہوں نے کپل شرما کے ساتھ کئی برسوں تک کام کیا ہے اور اس شو میں مختلف کرداروں میں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق مشہور پاپارازی وائرل بھایانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے کہ کیکو شاردا نے کپل شرما کا شو چھوڑ دیا ہے۔ کیکو شاردا کے شو چھوڑنے کی خبر کرشنا ابھیشیک کے ساتھ جھگڑے کے چند دن بعد سامنے آئی، جس کے بعد شائقین کو یقین ہو گیا کہ اس جھگڑے کی وجہ سے ہی انہوں نے شو چھوڑا ہے۔ وائرل بھایانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے کپل شرما کیمپ میں واضح بے چینی رہی ہے، ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑا دکھایا گیا تھا، تازہ خبر یہ ہے کہ کیکو شاردا دی گریٹ انڈین کپل شو سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح کیکو کے جانے کو مذکورہ جھگڑے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ کیکو کو مبینہ طور پر آئندہ ریئلٹی سیریز رائز اینڈ فال کے لیے سائن کیا گیا ہے، جو ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر اسٹریم ہو گی جو نیٹ فلکس کا ایک بڑا حریف ہے جہاں کپل کا شو اسٹریم ہوتا ہے جبکہ رائز اینڈ فال کی میزبانی اشنیر گروور کریں گے۔ کیکو شاردا نے ابھی تک باضابطہ طور پر کپل شرما شو سے اپنی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Source: Social media
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
10 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
10 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments