Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بنگلادیش: گارمنٹس ورکرز نے اجرت میں 36 فیصد اضافہ ناکافی قرار دیدیا، احتجاج جاری

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگلادیش: گارمنٹس ورکرز نے اجرت میں 36 فیصد اضافہ ناکافی قرار دیدیا، احتجاج جاری
بنگلادیش: گارمنٹس ورکرز نے اجرت میں 36 فیصد اضافہ ناکافی قرار دیدیا، احتجاج جاری — November 26, 2026
بنگلادیش میں گارمنٹس ورکرز نے کم ازکم اجرت میں 36 فیصد اضافے کو ناکافی قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے صنعتی شہر غازی پور میں فیکٹریاں اور بعض کارخانے بند ہو گئے، بڑی تعداد میں گارمنٹس ورکرز احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد متعدد سڑکیں بلاک ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی، مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور مختلف مقامات پر آگ بھی لگا دی۔

واضح رہے کہ کئی ہفتوں کے احتجاج پر بنگلادیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم اجرت میں 36 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اضافے کے بعد ورکرز کی ماہانہ کم از کم تنخواہ 12 ہزار 500 ٹکا سے بڑھ کر 17 ہزار ٹکا ہوئی تھی، فیکٹری ورکرز نے اس اضافے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلادیش میں گارمنٹس ورکرز نے کم ازکم اجرت میں 36 فیصد اضافے کو ناکافی قرار دے دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn