Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی صدر ’ٹرمپ کیئر‘ منصوبے پر عبدالسید سے ملاقات پر آمادہ

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی صدر ’ٹرمپ کیئر‘ منصوبے پر عبدالسید سے ملاقات پر آمادہ
امریکی صدر ’ٹرمپ کیئر‘ منصوبے پر عبدالسید سے ملاقات پر آمادہ — November 26, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب سینیٹر عبدالسیّد سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی۔

ملاقات میں تمام امریکی شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے مجوزہ پروگرام پر بات چیت متوقع ہے، پروگرام کو موجودہ صدر کی نسبت سے ’ٹرمپ کیئر‘ کا نام دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

12 نومبر 2026ء کو عبدالسیّد نے گولڈ کلر کے ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس پر ’ٹرمپ کیئر‘ درج تھا۔

اس تجویز کے ذریعے امریکی صدر کو یہ موقع دیا گیا کہ وہ ہر امریکی شہری کو صحت کی سہولتوں کی ضمانت دینے والے پروگرام کے ساتھ اپنا نام منسلک کر سکیں۔

صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر یہ تصاویر شیئر کیں۔

نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے عبدالسیّد کو ذہین شخص قرار دیا اور ان سے ملاقات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے عبدالسید سے اتفاقِ رائے پیدا ہونے کے لیے پُرامید ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے نو منتخب سینیٹر عبدالسیّد سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی۔ ملاقات میں تمام امریکی شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے مجوزہ پروگرام ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn