Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج
امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج — November 26, 2026
اسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج تنہا بھی ایران پر حملہ کر سکتی ہے۔

افی ڈیفرین کا کہنا ہے کہ ہم صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت پوری قوت کے ساتھ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے اس کارروائی میں ہمیں امریکی حمایت حاصل نہ ہو۔

تہران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق سوال پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایران کا تصور ختم نہیں ہوا، بلکہ وہ اب بھی اس مقصد کے حصول کے لیے کام کر رہا ہے۔

دریں اثناء ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے پیشِ نظر نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور امریکا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریاں کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج (جمعرات کی) شام سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن سے متعلق صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس ایسے وقت میں بھی ہو رہا ہے جب یہ انتباہ سامنے آیا ہے کہ ایران اسرائیل پر اچانک حملہ کر سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn