ہندستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا۔ فتح کے بعد ہندستانی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ دریں اثنا، ہندستانی ٹی 20 کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کی فیس ہندوستانی فوج کو عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان کو شکست دینے کے بعد سوریہ کمار یادو نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوری میچ فیس (تمام میچز) ہندوستانی فوج کو عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوریہ کمار یادو نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے پر بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم انہوں نے ٹرافی محسن نقوی سے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے انہیں نہیں بتایا، لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اپنے تمام سالوں میں کرکٹ کھیلنے کے بعد میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی چیمپئن ٹیم کو ٹرافی حاصل کرتے ہوئےنہ دیکھا جائے، اور یہ بہت مشکل سے حاصل کی گئی ٹرافی تھی، یہ آسان نہیں تھا، ہم نے لگاتار دو دن میچ کھیلے، مجھے لگا کہ ہم واقعی اس کے مستحق ہیں۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔' ہندوستان کی جیت کے بعد، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ایک بیان جاری کیا جس میں ہندوستانی ٹیم کے لیے اکیس کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا، "ہم ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ ہم سپر 4 گروپ مرحلے اور فائنل میں پاکستان کو شکست دینے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تینوں میچ یک طرفہ تھے، اور ہم اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو ملک کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔"
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان