Sports

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 151 رنز بناسکی۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، فخر زمان 25، سلمان آغا نے 20 صاحبزاد فرحان نے 18 رنز بناسکے۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللّٰہ نے 64 رنز کی باری کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے 4 وکٹ لیں اور ایک وکٹ صائم ایوب کے حصے میں آئی۔ سہ ملکی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شارجہ میں جاری ایونٹ کے میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور افغانستان کے قائد راشد خان میدان میں اترے۔ پاکستان کی آج کے میچ میں فتح اور سیریز کے فائنل تک رسائی پر نظریں لگی ہوئی ہیں جبکہ افغانستان جس نے گزشتہ روز یو اے ای کو شکست سے دوچار کیا تھا، آج پاکستان کو ہراکر اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ ایونٹ کا دوسرا ٹی 20 میچ تھا، پہلے میچ میں پاکستان نے 39 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔ افغان ٹیم نے گزشتہ میچ میں یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پاکستانی ٹیم کے لیے خوش قسمت میدان ہے، یہاں گرین شرٹس نے 126 میں سے 83 ایک روزہ میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔ گرین شرٹس نے اس میدان پر 11 ٹی 20 میچز کھیلے، جن میں سے 7 میں اسے کامیابی ملی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ برابر رہا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 9 ٹی 20 میچز ہوچکے ہیں، 5 میں پاکستان فاتح رہا اور 4 میں افغانستان نے کامیابی سمیٹی، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر دونوں کے درمیان 7 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 4 میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی جبکہ 3 مقابلے افغانستان جیتنے میں کامیاب رہا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments