چین کے شہر ہانگژو میں جاری خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے دی۔ اس فاتحانہ آغاز کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایشیا کپ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور موجودہ فارم کے ساتھ وہ عالمی کپ کوالیفیکیشن کی مضبوط دعوے دار نظر آتی ہے۔ اب ہندستانی ٹیم کی نگاہیں جاپان کے خلاف 6 ستمبر کو ہونے والے میچ پر ہوں گی، جو ایک بڑا امتحان ہوگا۔ آج تھائی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا مقابلہ گونگشو کینال اسپورٹس پارک ہاکی فیلڈ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے مکمل طور پر تھائی ٹیم پر غلبہ رکھتے ہوئے ایک طرفہ مقابلہ اپنے نام کیا۔ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے یورپ فیز میں آخری مقام پر رہنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ جیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ آج ہندوستانی ٹیم نے ابتدائی لمحہ سے ہی تھائی لینڈ پر دباؤ بنایا اور پہلا ہاف ختم ہونے تک 0-5 کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی ہندوستان کا جارحانہ کھیل جاری رہا اور میچ کے اختتام تک ہندوستانی خواتین نے مجموعی طور پر 11 گول کیے۔ ہندوستان کی طرف سے آج ممتاز خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول داغے۔ اس بہترین کارکردگی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اڈیتا اور بیوٹی نے بھی ہندوستانی ٹیم کے لیے 2-2 گول کیے۔ ان کے علاوہ سنگیتا، نونیت، لالریمسیا، شرمیلا اور پیسال نے 1-1 گول داغے۔ مجموعی طور پر ہندوستانی ٹیم کی ہر کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتی ہوئی نظر آئی، اور اسی کا نتیجہ رہا کہ تھائی لینڈ کی ٹیم نے ایک بھی گول نہیں داغا۔
Source: Social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی