دنیا کے مشہور فٹبالر نیمار جونیئر کو ایک انوکھا تحفہ ملا ہے جب ایک گمنام برازیلی ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد ان کے نام کردی۔ برازیلی میڈیا کے مطابق 33 سالہ نیمار کو یہ وراثت اس وقت ملی جب ایک مقامی ارب پتی نے جون میں پورٹو الیگرے کے دفتر میں باضابطہ طور پر وصیت درج کرائی، جس میں نیمار کو واحد وارث قرار دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ ارب پتی کی نہ شادی ہوئی تھی اور نہ ہی اولاد تھی، اس نے اپنی دولت نیمار کے نام اس لیے کی کیونکہ وہ ذاتی طور پر ان سے خود کو منسلک محسوس کرتا تھا، بتایا جاتا ہے کہ ارب پتی نیمار اور ان کے والد کے قریبی رشتے سے بہت متاثر تھا جو اسے اپنے خاندانی تعلقات کی یاد دلاتا تھا۔ نیمار کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، البتہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس وراثت کی منتقلی میں وقت لگ سکتا ہے، تاہم نیمار پہلے ہی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی موجودہ دولت کا تخمینہ 300 سے 330 ملین امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ نیمار حال ہی میں سعودی کلب الہلال کے ساتھ ایک سیزن کھیلنے کے بعد برازیل واپس لوٹے ہیں اور اپنے بچپن کے کلب سانتوس ایف سی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں، جہاں وہ کرسٹیانو رونالڈو اور سادیو مانے جیسے عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں۔
Source: Social media
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے امارات کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ اور سیریز جیت لی
فخر زمان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری