Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی(15 مارچ ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرفراز احمد نے اپنے طویل کیریئر میں پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ سرفراز احمد کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جن کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ وہ دنیا کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر (انڈر 19 ورلڈ کپ) اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔ ان کی قیادت میں ہی پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں طویل عرصے تک پہلے نمبر پر رہا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 100 انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔ اپنے کیریئر کے دوران سرفراز احمد نے مجموعی طور پر 6 ہزار 164 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 315 کیچز اور 56 اسٹمپس کیے۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 2018 میں ‘پرائڈ آف پرفارمنس’ سے بھی نوازا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر جذباتی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا اور تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح ان کے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین آفریدی اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے ابھرتے دیکھنا باعثِ فخر قرار دیا اور اپنے اہل خانہ، کوچز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گی اور وہ مستقبل میں بھی مختلف صورتوں میں کھیل کی خدمت جاری رکھیں گے۔سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ کے ایک سنہری باب کا اختتام ہو گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

2 weeks ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

4 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments