لکھن¶، 25 اکتوبر: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ مسٹر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ اتحاد سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔ بی جے پی اتنی ڈر گئی ہے کہ فرضی پوسٹر لگا رہی ہے ۔
مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش کے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو معطل کر دینا چاہیے کیونکہ کچھ لوگ بغیر پیسے جمع کرائے سرعام پوسٹر لگوا رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ۔ یا تو اس کی بنیاد بدعنوانی ہے یا حکومت کا دبا¶۔ جب ان نامعلوم پوسٹروں کو چوری چھپے لگایا جاتا ہے تو مقامی محصول (ریونیو) کا بھی نقصان ہوتا ہے ، کیونکہ ایسے پوسٹر بغیر فیس کے لگائے جاتے ہیں۔ اگر فیس کی باضابطہ طور پر ادائیگی کی جائے گی تو رسید بھی کاٹنی پڑے گی، ایسے میں سازش کرنے والے کا نام سامنے آ جائے گا اور وہ پکڑا جائے گا۔ ریونیو کے اس نقصان کا خمیازہ متعلقہ افسران سے بھروانا چاہیے اور ان کے خلاف انکوائری بٹھا کر انہیں معطل بھی کر دینا چاہیے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ ایسے جتنے بھی واقعات ہو رہے ہیں ہم ان کا تاریخ وار ریکارڈ رکھ رہے ہیں اور یہ بھی درج کر رہے ہیں کہ اس وقت کون سا افسر اس کے لیے ذمہ دار تھا۔ پی ڈی اے کی حکومت آ رہی ہے ، اب وہی ان بدعنوان افسران کا سارا کچا چٹھا کھولے گی۔ ای ڈی-سی بی آئی سے لے کر ای او ڈبلیو تک سب کو فعال کر کے ، ان تمام بدعنوان افسران کا پکا حساب کتاب کیا جائے گا۔
لکھن¶، 25 اکتوبر: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ مسٹر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ اتحاد سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔ بی جے پی اتنی ڈر گئی ہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments