Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

رام لیلا میدان میںیکم نومبر کو کانگریس ریالی کو پولیس کی اجازت

Admin
By Admin
Oct 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

رام لیلا میدان میںیکم نومبر کو کانگریس ریالی کو پولیس کی اجازت
رام لیلا میدان میںیکم نومبر کو کانگریس ریالی کو پولیس کی اجازت — October 26, 2026
نئی دہلی 25اکتوبر( ایجنسیز )کانگریس قائد راہول گاندھی نے طلبہ، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور تاجروں سے یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی عظیم الشان ریالی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ووٹ چرایا جا رہا ہے اور ہم کسی بھی حال میں اسے خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ووٹر لسٹوں سے نام کاٹے گئے۔ قواعد و قوانین توڑے گئے اور سوال پوچھنے والوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ اب ملک جواب دے گا۔یکم نومبر کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے راہول گاندھی نے سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں سے قومی راجدھانی کے رام لیلا میدان میں جمع ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ یکم نومبر دہلی چلو! ووٹ بچاو¿، ملک بچاو¿ جَن مارچ اور عظیم ریالی۔ طلبہ، کسان، مزدور، خواتین، نوجوان اور تاجر جس جس کو جمہوریت کی فکر ہے وہ ضرور آئے۔ ووٹ آپ کا ہے۔ لڑائی بھی آپ کی ہے۔اپنی پوسٹ میں راہول گاندھی نے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کا دل سے شکریہ جو اس پروگرام کی اتنے زور و شور سے تشہیر کر رہے ہیں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ بس آئندہ 7 روز بھی یہی جوش اور لگن برقرار رکھیے۔قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ 5 اکتوبر کو ملکارجن کھرگے کی صدارت میں کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی نے اس مہم کو ’ووٹ بچاو¿، دیش بچاو¿‘ کا نام دیا ہے۔ میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بتایا تھا کہ یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد کی ’مہاریالی‘ منعقد ہوگی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے بعد 25 اور 26 نومبر کو 6 مختلف ریاستوں سے ’دہلی چلو‘ یاترا نکالی جائے گی اور دہلی میں ’ووٹ بچاو¿، دیش بچاو¿، سی ای سی ہٹاو¿‘ کے نعرے کے ساتھ بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری طرف سب سے بڑی اپوزیشن جماعت اور ’انڈیا‘ (INDIA) اتحاد کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت کے طور پر، دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز کانگریس کو یکم نومبر کو رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کی اجازت دے دی۔

نئی دہلی 25اکتوبر( ایجنسیز )کانگریس قائد راہول گاندھی نے طلبہ، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور تاجروں سے یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس کی عظیم الشان ریالی م...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn