Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، ہم میچ نہیں جیت سکے: ہیری بروک

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، ہم میچ نہیں جیت سکے: ہیری بروک
میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں، ہم میچ نہیں جیت سکے: ہیری بروک — October 23, 2026
انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ کے ڈبل سنچورین ہیری بروک نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے۔ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔ سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی۔ لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900 رنز بنے۔ میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔

ہیری بروک نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے بھی نظر آئے۔ انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ کے ڈبل سنچورین ہیری بروک نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn