Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا، مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے: ٹرمپ

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا، مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے: ٹرمپ
امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا، مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے: ٹرمپ — October 23, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید امریکی حملوں کی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور وہ مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت سے میں ابتداء ہی سے آگاہ تھا لیکن میرے نزدیک تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم کسی نہ کسی صورت میں جلد کچھ نہ کچھ ہو گا۔

امریکی صدر کے بیان سے ایران کے خلاف دوبارہ حملوں کا امکان دوبارہ زیرِ بحث آ گیا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت سے میں ابتداء ہی س...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn