یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مدد کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل اور دو ڈرونز مار گرائے ہیں۔
سعودی فوجی افحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل نجران جبکہ دوسرا میزائل ریاض کی جانب داغا گیا تھا۔
ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ان میزائلوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ حوثیوں کی جانب سعودی عرب کے جنوبی خطوں کی جانب بھیجے گئے دو ڈرونز بھی مار گرائے گئے ہیں۔
اس سے قبل حوثیوں نے ریاض میں واقع سعودی وزارتِ دفاع کی عمارت، شاہ فہد بین الاقومی ایئرپورٹ، ینبع میں واقع آرامکو کی ایک تنصیب اور ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں کے دعوے کیے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائع کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے اور چاروں اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے کہا ’مجرم سعودی دشمن نے اپنی جارحیت اور گذشتہ 100 دنوں کے دوران حالیہ کشیدگی کے مرحلے میں ہمارے عزیز وطن میں شہری اہداف کے خلاف 2,900 سے زیادہ فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔‘
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مدد کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میز...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments