Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران جنگ کے اخراجات و امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ٹرمپ پر شدید تنقید

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

ایران جنگ کے اخراجات و امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ٹرمپ پر شدید تنقید
ایران جنگ کے اخراجات و امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ٹرمپ پر شدید تنقید — October 23, 2026
امریکی سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے دوران کم از کم 23 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ٹیکس دہندگان کے 45 ارب ڈالرز سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ تنازع کو تقریباً 8 ماہ ہونے والے ہیں، تاہم کوئی یہ وضاحت نہیں کر پا رہا کہ اس جنگ سے کیا حاصل ہوا ہے اور یہ کب ختم ہو گی؟

دوسری جانب سینیٹر کرس مرفی نے امریکی انتظامیہ کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ شروع کی، لیکن امریکی فوجیوں، سفارت کاروں اور اربوں ڈالرز مالیت کے فوجی اڈوں کے تحفظ کے لیے کوئی قابلِ عمل منصوبہ موجود نہیں تھا۔

کرس مرفی نے اسے انتظامیہ کی مکمل نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتِ حال پر ہر امریکی شہری کو شدید غصہ ہونا چاہیے۔

امریکی سینیٹرز الزبتھ وارن اور کرس مرفی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn