Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا کی ترکیہ کے ہمراہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کی تردید

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

امریکا کی ترکیہ کے ہمراہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کی تردید
امریکا کی ترکیہ کے ہمراہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کی تردید — October 23, 2026
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکا اور ترکیہ کی کوئی مشترکہ تجویز موجود نہیں، نہ ہی امریکا لبنان کی سیاست کے ڈھانچے میں تبدیلی کی کسی تجویز کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا لبنان کی سیاست کے اس نظام میں تبدیلی کا حامی نہیں جو 1990ء میں 15 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے طائف معاہدے کے تحت قائم ہوا تھا۔

ٹومی پگٹ نے اسرائیل، لبنان اور امریکا کے درمیان جون میں طے پانے والے سہ فریقی فریم ورک معاہدے سے امریکی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد تنازعات کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور لبنان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے اہم مقاصد میں لبنان کی خود مختاری بحال کرنا، حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنا اور لبنان سے اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلاء یقینی بنانا شامل ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکا اور ترکیہ کی کوئی مشترکہ تجویز موجود نہیں، نہ ہی امریکا لبنان کی سیاست کے ڈھانچے میں ت...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn