Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہیں: صدر ٹرمپ

Admin
By Admin
Oct 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہیں: صدر ٹرمپ
ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہیں: صدر ٹرمپ — October 23, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس شکوے کے بعد سامنے آیا تھا کہ فوجی استعمال کے لیے مسک کے سیٹلائٹ پر مبنی سٹارلنک نظام کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختص سٹار شیلڈ نیٹ ورک کی کنیکٹیویٹی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔

مسک اس سے قبل اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ سروس کی رفتار میں کمی کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا۔ اس کمی سے یوکرین کی روس پر حملوں کے لیے ڈرونز استعمال کرنے اور اپنے دفاع کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ آیا انھوں نے مسک کو سروس پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے فون کیا تھا، تاہم اس بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا: ’مختصر بات یہ ہے کہ انھوں نے اسے بحال کر دیا۔‘

ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل اس بات کی تردید کر چکی ہے کہ اس نے مسک کی کمپنی کو رسائی محدود کرنے کی ہدایت دی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn